سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قرآنی محفل

حرمِ مقدس امیرالمومنین علیہ السلام میں شاندار قرآنی محفل کا انعقاد

بارہویں سالانہ ’’عفاف‘‘ فیسٹیول کے سلسلے میں، حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے حرمِ مطہر کے صحن میں ایک خصوصی قرآنی محفل کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کے فکری و ثقافتی امور کے شعبے سے وابستہ دارالقرآن نے یہ قرآنی محفل صحنِ علوی میں منعقد کی۔ یہ محفل، سالانہ ’’عفاف‘‘ فیسٹیول کے اٹھارہویں ایڈیشن کے پروگراموں میں سے ایک ہے، جو حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ’’مؤسسۂ علوی‘‘ نامی پروگرام کا آغاز

دارالقرآن کے مسئول علأ محسن نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: قرآنی محفل صحنِ علوی میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز قاری حضرات جیسے جلال البہادلی، اور مداحانِ اہلبیت میں سے علأ الکربلائی اور تقی شکری نے شرکت کی۔ محفل کے مختلف حصوں میں سب سے اہم حصہ زائرین کو حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے انعامات اور تحائف پیش کرنا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ ’’عفاف‘‘ فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے، جس میں مختلف ثقافتی اور سماجی پروگرام شامل ہوتے ہیں؛ جن میں سالانہ جشنِ تکلیف شرعی (بالغ ہونے کی خوشی کا پروگرام)، ’’میری چادر‘‘ کے عنوان سے جشن، خواتین کے لیے خصوصی سرگرمیاں، ثقافتی و سماجی پروگرام، اور بچوں کے خصوصی اہتمام کے ساتھ مختلف تقریبات بھی شامل ہیں جن میں معاشرے کے مختلف طبقات حصہ لیتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے