سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قرآنی محفل

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں شاندار قرآنی محفل کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے سالانہ عفاف فیسٹیول کے بارہویں دورے میں ایک خصوصی قرآنی محفل کا اہتمام کیا۔

سالانہ عفاف فیسٹیول کے بارہویں دور میں، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے حرم مقدس کے صحن میں ایک خصوصی قرآنی محفل کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے فکری و ثقافتی امور کے شعبے سے وابستہ دارالقرآن نے یہ قرآنی محفل صحنِ علوی میں منعقد کی، یہ محفل، سالانہ عفاف فیسٹیول کے بارہویں دورے کے پروگراموں میں سے ایک ہے، جو حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کی ولادت کی مناسبت سے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن کے ذمہ دار علأ محسن نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قرآنی محفل حرم مقدس کے صحن میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز قاری حضرات جیسے جلال البہادلی، اور مداحانِ اہلبیت میں سے علأ الکربلائی اور تقی شکری نے شرکت کی،محفل میں زائرین کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے انعامات اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سالانہ عفاف فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے، جس میں مختلف ثقافتی اور سماجی پروگرام شامل ہوتے ہیں؛ جن میں سالانہ جشن بلوغ کا پروگرام)،میری چادر کے عنوان سے جشن، خواتین کے لیے خصوصی سرگرمیاں، ثقافتی و سماجی پروگرام، اور بچوں کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ مختلف تقریبات بھی شامل ہیں جن میں معاشرے کے مختلف طبقات حصہ لیتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے