سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

میری چادر

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے عراق کی یونیورسٹیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ ’’میری چادر‘‘ جشنِوارہ منعقد کرنے کے لیے ہم آہنگی

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام نے ’’میری چادر‘‘ فسٹیول منعقد کرنے کی تیاری کے سلسلے میں عراق کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہوں اور ذمہ دار افراد کے ساتھ ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کے میڈیا شعبہ، ’’نَظْم‘‘ اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ، اور شعبۂ تعلقات عامہ پر مشتمل ایک وفد نے صوبہ نجفِ اشرف کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

یہ دورہ تعاون کو بڑھانے اور ضروری ہم آہنگی پیدا کرنے کے مقصد سے کیا گیا، تاکہ ’’ہفتۂ عفاف‘‘ کی سرگرمیوں کے تحت حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام کے مختلف پروگراموں، خصوصاً عنقریب منعقد ہونے والے ’’میری چادر‘‘ فسٹیول کو بہتر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا عراق کے مختلف صوبوں میں’’ ہفتۂ حجاب و عفاف‘‘ پروگرام کا انعقاد

جعفر البدیری، جو شعبۂ میڈیا کے سربراہ کے معاونِ اداری ہیں، نے اس دورے کے بارے میں مرکزِ خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ دورہ ‘ہفتۂ عفاف’ کی تیاری کے لیے کیا جا رہا ہے؛ یہ وہ ہفتہ ہے جو حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام ، حضرت فاطمہ زہرا (سلام‌الله‌علیها) کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد کرتا ہے۔

ان ہم آہنگیوں کا مقصد اس مبارک موقع کا پیغام پہنچانا اور اس ہفتے کے اہم ترین پروگراموں—جن میں ‘میری چادر’ فسٹیول بھی شامل ہے—کا تعارف کرانا ہے۔ یہ فسٹیول اُن طلبہ و طالبات کی عزت افزائی کے لیے ہے جنہوں نے یونیورسٹی کے ماحول میں عفت، حجاب اور اخلاق کی ترویج کے لیے چادر کو منتخب کیا ہے۔

قابلِ ذکر بات ہے کہ گزشتہ سال منعقد ہونے والے "میری چادر” فسٹیول میں ہزاروں طالبات کو ’’چادرِ فاطمی‘‘ تحفے میں پیش کی گئی تھی، اور یہ پروگرام حرم مقدس امیر المومنین علیہ السلام سمیت عراق کی متعدد یونیورسٹیوں میں منعقد ہوا تھا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے