سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

قدیمی علاقے

حرم امیر المومنین علیہ السلام کی جانب سے نجف کے قدیمی علاقے میں عمرانی منصوبوں کا آغاز

حرم امیر المومنین علیہ السلام نے نجف کے قدیمی علاقے میں موجود ’’میدان سدیر‘‘ میں واقع املاک کی منہدمی اور تعمیرِ نو کا عمل ایک جامع خدماتی منصوبے کے نفاذ کے مقصد سے شروع کر دیا ہے۔

حرم امیر المومنین علیہ السلام کے انجینیئرنگ اور عمرانی امور کے شعبے سے وابستہ ٹیموں نے میدانِ سدیر (قدیم) میں واقع املاک کو منہدم کرنے کا کام ایک عمرانی منصوبے کے دائرے میں شروع کر دیا ہے۔ یہ وہ منصوبہ ہے جو شہرِ نجف کے قدیمی حصے میں، حرم امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت پر آنے والے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے ایامِ شہادت کی مجالس کا آغاز

حرم امیر المومنین علیہ السلام کے انجینیئرنگ و تعمیراتی شعبے کے رئیس، مصطفی محبوبہ، نے مرکزِ خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہر عملے نے دو عمارتوں کو منہدم کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے اور اب تیسری اور آخری عمارت کے تخریب کے مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا: اس جگہ ایک جامع خدماتی منصوبہ نافذ کیا جائے گا، جس میں ایک کثیرمنزلہ پارکنگ بھی شامل ہوگی، جو حرم امیر المومنین علیہ السلام کے نزدیک علاقوں کی خدمت کے لیے مخصوص ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا: اس منصوبے میں زائرین کے لیے بیت الخلاء کے کمپلیکس، اور آرام و پذیرائی کے لیے کئی موزوں مقامات بھی شامل ہوں گے۔

انہوں نے اشارہ کیا: اس منصوبے کا مقصد زائرین کی خدمت اور ان کے آرام کے لیے ایک مناسب ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام حرم امیر المومنین علیہ السلام کے اُن ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے جو نجف کے قدیمی حصے میں جاری ہیں۔ یہ منصوبے زائرین کی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے، آمد و رفت کو منظم کرنے، زائرین کی تعداد میں اضافے کے تقاضوں کو پورا کرنے، اور شہر کی شان و منزلت کے مطابق اس کے چہرے کو بہتر بنانے کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے