حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی میزبانی میں علامہ نائینی (قدس سرہ) کے علمی آثار کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی، جہاں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کا پرچم بھی حوزہ علمیہ قم کو ہدیہ کیا گیا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی میزبانی میں نجف اشرف میں ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا جس کا مقصد میرزا محمد حسین نائینی (قدس سرہ) کی علمی خدمات کا تعارف کروانا تھا، سیمینار کے دوران علامہ نائینی (قدس سرہ) کے مکمل علمی آثار کے مجموعے کی رونمائی کی گئی۔
اس اہم تقریب میں علمائے کرام اور ممتاز شخصیات نے محقق نائینی (قدس سرہ) کے مکمل علمی مجموعے کا تعارف کرایا، جو 40 جلدوں پر مشتمل ہے، اس مجموعے کی تیاری اور ترتیب کا کام دو سال تک حوزہ علمیہ قم اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وابستہ علمی ادارے نے انجام دیا۔
مزید برآں، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے متولی، سید عیسیٰ الخرسان نے حرم مقدس کا پرچم حوزہ علمیہ قم کو ہدیہ کیا،یہ پرچم حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ شیخ علی رضا اعرافی اور دیگر علماء کی موجودگی میں پیش کیا گیا۔
یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس سیمینار کا انعقاد حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی میزبانی میں نجف اشرف میں منعقد کیا گیا، اس سے قبل اس کی پہلی نشست مقدس شہر قم میں ہوئی تھی جبکہ تیسری اور آخری نشست حرم مقدس امام حسین علیہالسلام میں منعقد ہو گی۔


