حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے یومِ شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا پر عزاداروں کو اپنی آغوش میں لیا، جہاں زائرین نے گہرے غم اور عقیدت کے ساتھ مجالس عزا کا انعقاد کیا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے شہادتِ صدیقہ طاہرہ سلاماللہعلیہا کی یاد میں عزاداری کرنے اور امیرالمؤمنین علیہالسلام وک پرسہ دینے کے لیے آنے والے فاطمی عزاداروں کو اپنی آغوش میں لیا۔
اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی شہادت کی یاد میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں سوگوارانہ ماحول تھا، جہاں عزاداروں نے گہرے غم اور عقیدت کے ساتھ سوگ و ماتم کی مجالس میں شرکت کی، حرم مقدس کا ماحول دکھ اور غم سے بھرپور تھا، جہاں ہر دل صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کی مظلومیت اور مصائب کو یاد کر رہا تھا۔





