یومِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے موقع حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مہمان خانے نے 30 ہزار تبرکی کھانے تقسیم کیے جبکہ نجف اشرف میں زائرین کو رہائش، سہولتوں، طبی خدمات اور ماتمی دستوں کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی انتظامات فراہم کیے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مہمان خانے نے یوم شہادتِ حضرتِ فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا کے موقع پر 30 ہزار تبرکی کھانوں کی تقسیم کے ذریعے عزاداروں کی مہمان نوازی کی۔
نجف اشرف میں اس موقع پر عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی، زائرین نے امیرالمؤمنین علیہالسلام کے حرم مقدس پر حاضری دے کر تجدیدِ عہد کیا اور رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کی رحلت کے بعد اہل بیت علیہمالسلام پر ڈھائے جانے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے عزاداری کی۔
مہمان خانے کے نائب سربراہ مقداد الخرسان نے مرکزی میڈیا یونٹ کو بتایا کہ شہادت کے ایام میں انہوں نے تقریباً 30 ہزار تبرکی کھانے تین مختلف اوقات میں زائرین کے لیے فراہم کیے، یہ اقدام اُن زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا جو ملک بھر سے نجف اشرف پہنچے تھے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مختلف شعبہ جات نے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے، ان میں زائرین کے آرام کے لیے مناسب جگہوں کی فراہمی، ماتمی دستوں کی آمد و رفت میں سہولت اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے طبی ٹیموں کی تعیناتی شامل تھیں۔
مجالسِ عزا میں شریک زائرین نے اہل بیت علیہمالسلام کی مظلومیت اور رسول خدا صلیاللہعلیہوآلہ کی وفات کے بعد اُن پر گزرنے والے مصائب کو یاد کرتے ہوئے، حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کی شہادت کی بارگاہ امیرالمؤمنین علیہالسلام میں تعزیت اور تسلیت پیش کی۔




