سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں ماتمی انجمنوں کی میزبانی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ایامِ شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا میں ماتمی انجمنوں کی میزبانی

ایام شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے دوران عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والی ماتمی انجمنیں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  پہنچیں، جہاں حرم مقدس نے ان کے لیے سکیورٹی، خدمات اور رہنمائی کے خصوصی انتظامات کیے۔

ایامِ شہادتِ حضرتِ فاطمہ زہرا سلام‌اللہ‌علیہا کے موقع پر عراق کے مختلف صوبوں سے ماتمی دستے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے اور اس عظیم مصیبت پر غم منانے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  میں حاضر ہوئے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا یونٹ کے مطابق، نجف اشرف اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ان ایام میں ہزاروں عزاداروں اور مختلف ماتمی انجمنوں کی آمد کا مرکز رہے۔

حرم مقدس کے سکیورٹی شعبے کے ترجمان مصطفیٰ الفتلاوی نے میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ماتمی انجمنوں کے نگراں یونٹ کا کہنا ہے کہ ۲۹ جمادی الاول سے انجموں کی میزبانی کا عمل شروع ہو چکا ہے جو ۶ جمادی الثانی تک جاری رہے گا، اس دوران بڑی تعداد میں زائرین نجف اشرف پہنچ رہے ہیں۔

الفتلاوی نے مزید وضاحت کی کہ سکیورٹی شعبے نے زائرین کی حفاظت اور عزاداروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ہیں۔

 ان اقدامات میں سیکورٹی انتظامات، نظم و ضبط کی بحالی اور خدماتی سہولیات شامل ہیں، تاکہ ماتمی دستوں کی آمد اور حرم مقدس کے احاطے میں زائرین کی رفت و آمد آسان اور منظم رہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گمشدہ افراد کی رہنمائی کرنے والا یونٹ، حرم مقدس کے اطراف میں رہنمائی کے اہلکار تعینات کرکے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے، جن میں گمشدہ افراد کے لیے مفت رابطے کی سہولت اور زیارت کے دوران پیش آنے والے گمشدگی کے معاملات کی دیکھ بھال شامل ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے