حضرت عقیل نے امیرالمومنین علیہالسلام کے لیے ام البنین سلاماللہعلیہا کا رشتہ کیوں تجویز کیا؟
ابن عنبہ نے اپنی کتاب عمدة الطالب في أنساب آل ابي طالب میں لکھا ہے:
امیرالمومنین علیہالسلام نے اپنے بھائی عقیل سے کہا کہ وہ کسی ایسے خاندان کی خاتون کا تعارف کرائیں جو شجاعت اور بہادری کے حوالے سے مشہور ہو، تاکہ ان کے ہاں ایک بہادر فرزند پیدا ہو۔ عقیل نے بنی کلاب خاندان سے تعلق رکھنے والی حضرت ام البنین سلاماللہعلیہا کا نام تجویز کیا اور اس انتخاب کی وجہ ان کے آباؤ اجداد کی شجاعت کو قرار دیا۔ امیرالمومنین علیہالسلام نے بھی اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے ان سے نکاح کرلیا۔[۱]
کتاب اعیان الشیعہ میں بھی حضرت ام البنین سلاماللہعلیہا کے خاندان کے حسب و نسب اور مقام و مرتبے کا ذکر کیا گیا ہے:
اس کتاب میں اس خاندان کی مشہور شخصیات میں ابوبراء کا نام بھی شامل ہے۔ جو ’’ملاعب الاسنہ‘‘ کے لقب سے مشہور تھے اور اپنی بہادری کے لیے معروف تھے۔ اسی طرح طفیل اور ان کے بیٹے عامر کو بھی نامور شہسواروں میں شمار کیا گیا ہے۔ اس روایت میں لبید کا ایک شعر بھی نقل کیا گیا ہے۔ اس میں حضرت ام البنین سلاماللہعلیہا کی اولاد اپنے خاندان کی شجاعت، سخاوت اور بلند مقام پر فخر کرتی ہے۔[۲]
امام حسین علیہالسلام کی نصرت کے لیے بہادر فرزندوں کی خواہش
کتاب معالی السبطین کی روایت میں اس انتخاب کا مقصد مزید وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس نقل کے مطابق:
امیرالمومنین علیہالسلام نے عقیل سے کہا کہ وہ کسی ایسے شریف اور بہادر خاندان کی خاتون کا انتخاب کریں، جس سے ایک ایسا فرزند پیدا ہو جو امام حسین علیہالسلام کے ساتھ کھڑا ہو اور ان کی مدد کرے۔
اس نکاح کا ثمرہ چار بہادر فرزندوں کی صورت میں سامنے آیا۔ ان کے نام عباس، عبداللہ، جعفر اور عثمان تھے۔[۳]
کتاب سرّ السلسلة العلویة میں بھی حضرت عباس اور ان کے بھائیوں کی ولادت کا ذکر اسی ازدواجی رشتے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔[۴]
تاریخی روایات کے مطابق:
امیرالمومنین علیہالسلام نے حضرت ام البنین سلاماللہعلیہا کو اپنے شریک حیات کے طور پر منتخب کرتے وقت ان کے خاندان کے حسب و نسب اور شجاعت کو خاص اہمیت دی تھی۔
معالی السبطین کی روایت اس انتخاب کا ایک اور اہم پہلو بھی سامنے لاتی ہے:
یعنی ایسے بہادر فرزند کی پرورش جو کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا وفادار ساتھی اور مددگار بنے۔
مآخذ
[۱] «روی أن أمیرالمؤمنین علیهالسلام قال لأخیه عقیل و کان نسابه عالماً بأنساب العرب» (عمدة الطالب، صفحه ۳۲۰)
[۲] «فلا ينكر عليه أحد من العرب و من قومها ملاعب الاسنة أبوبراء الذي لم يعرف في العرب مثله في الشجاعة» (أعيان الشيعة، جلد ۷، صفحه ۴۲۹)
[۳] «لكي أصيب منها ولداً يكون شجاعا عضداً ينصر ولدي الحسين علیهالسلام ليواسيه بنفسه» (معالی السبطین، جلد ۱، صفحه ۴۳۴)
[۴] «و ولدت له العبّاس بن علی و إخوته» (سر السلسلة العلوية في أنساب السادة العلوية، صفحه ۱۳۱)