حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں حضرت زینب کبریٰ سلاماللہعلیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر پُرشکوہ جشنِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں حرم مقدس کے خدام اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں حضرت زینب کبریٰ سلاماللہعلیہا کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر ایک پُرشکوہ جشنِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
عقیلۂ بنیهاشم، دخترِ امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ولادت کے اس بابرکت موقع پر، حرمِ مقدس کے صحنوں اور رواقوں میں خدامِ حرم اور عاشقانِ اہلبیت علیہم السلام نے بھرپور عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا اس کے بعد منقبت خوانی کئی گئی اور حضرت زینب کبریٰ سلاماللہعلیہا کی سیرت و فضائل بیان کیے گئے۔
شرکاء نے عہد کیا کہ حضرت زینب سلاماللہعلیہا کے صبر و شجاعت اور استقامت کو اپنی زندگی میں نمونۂ عمل بنائیں گے۔
یہ تقریب روحانی ماحول اور مسرت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، زائرین نے حضرت زینب کبری سلاماللہعلیہا کی ولادتِ باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور اہلبیت علیہمالسلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔









