ماہ رمضان میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
ماہ رمضان میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
پہلے دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
أَيُّهَا النّاسُ إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ شَهْرٌ فَضَّلَهُ اللهُ عَلَى سَائِرِ الشُّهُورِ كَفَضْلِنا أَهْلِ الْبَيْتِ عَلَى سَائِرِ النّاسِ
اے لوگو! یہ مہینہ (ماہ رمضان) وہ مہینہ ہے جسے خداوندِ متعال نے تمام مہینوں پر برتری عطا فرمائی ہے، جیسے ہم اہلِ بیت علیہم السلام کو تمام لوگوں پر فضیلت حاصل ہے۔
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، ص 108