ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
پہلے دن کی حدیث: دوسرے مہینوں پر فضیلت
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
أَيُّهَا النّاسُ إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ شَهْرٌ فَضَّلَهُ اللهُ عَلَى سَائِرِ الشُّهُورِ كَفَضْلِنا أَهْلِ الْبَيْتِ عَلَى سَائِرِ النّاسِ
اے لوگو! یہ مہینہ (ماہ رمضان) وہ مہینہ ہے جسے خداوند متعال نے تمام مہینوں پر برتری عطا فرمائی ہے، جیسے ہم اہل بیت علیہم السلام کو تمام لوگوں پر فضیلت حاصل ہے۔
حوالہجات
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، ص ۱۰۸