ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
تیسرے دن کی حدیث: پیٹ کے روزے سے افضل
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
صِيامُ القَلْبِ عَنِ الفِكْرِ فِي الآثامِ أَفْضَلُ مِنْ صِيامِ المَرْءِ عَنِ الطَّعامِ
گناہ آلود خیالات سے دل کو باز رکھنا، کھانے پینے سے پرہیز کرنے والے روزے سے بہتر ہے۔
حوالہجات
وسائل الشیعہ، جلد ۵، صفحہ ۳۷