ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
چوتھے دن کی حدیث: افضل عمل
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
صَلاحُ ذاتِ البَيْنِ أَفْضَلُ مِنْ عامَّةِ الصَّلاةِ وَالصِّيامِ
لوگوں کے درمیان صلح کرانا تمام نمازوں اور روزوں سے افضل ہے۔
حوالہجات
نہج البلاغہ، وصیت ۴۷