سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

بے فائدہ روزہ اور نماز

ماہ رمضان میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

ماہ رمضان میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

ماہ رمضان میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 پانچویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

كَمْ مِنْ صَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ صِيَامِهِ إِلَّا الْجُوعُ وَ الظَّمَأُ، وَ كَمْ مِنْ قَائِمٍ لَيْسَ لَهُ مِنْ قِيَامِهِ إِلَّا السَّهَرُ وَ الْعَنَاءُ، حَبَّذَا نَوْمُ الْأَكْيَاسِ وَ إِفْطَارُهُمْ۔

کتنے ہی روزہ دار ایسے ہیں جنہیں اپنے روزے سے بھوک اور پیاس کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کتنے ہی شب زندہ دار ایسے ہیں جنہیں اپنی عبادت سے بیداری اور مشقت کے سوا کچھ نصیب نہیں ہوتا! خوش نصیب ہیں وہ عقلمند لوگ جن کی نیند اور افطار دونوں عبادت اور معرفت سے سرشار ہیں۔

نہج البلاغہ، حکمت 145