رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
ساتویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
فَرَضَ اللهُ … الصِّيامَ ابْتِلاءً لِإِخْلاصِ الْخَلْقِ
خداوندِ متعال نے روزہ اس لیے واجب کیا تاکہ اس کے ذریعے بندوں کے خلوص کو آزمایا جا سکے۔
نہج البلاغہ، حکمت 252