ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے روزانہ خصوصی طور پر امیر بیان پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام شامل ہے۔ تاکہ یہ ہدایت بخش کلمات دلوں کو منور کریں اور ماہ عبادت سے زیادہ فیض حاصل ہو۔
آٹھویں دن کی حدیث: پرہیزگار روزہ داروں کی صفات
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
إِنَّ تَقْوَى اللهِ حَمَتْ أَوْلِيَاءَ اللهِ مَحَارِمَهُ، وَ أَلْزَمَتْ قُلُوبَهُمْ مَخَافَتَهُ، حَتَّى أَسْهَرَتْ لَيَالِيهِمْ، وَ أَظْمَأَتْ هَوَاجِرَهُمْ، فَأَخَذُوا الرَّاحَةَ بِالنَّصَبِ، وَ الرِّىَّ بِالظَّمَإِ، وَ اسْتَقْرَبُوا الْأَجَلَ، فَبَادَرُوا الْعَمَلَ، وَ كَذَّبُوا الْأَمَلَ، وَ لَاحَظُوا الْأَجَلَ
خدا کا تقویٰ، خدا کے دوستوں کو اُس کے حرام کردہ امور سے باز رکھتا ہے اور ان کے دلوں میں اُس کا خوف پیدا کرتا ہے یہاں تک کہ وہ خوفِ خدا کی وجہ سے راتوں کو بیدار رہتے ہیں اور دن کے گرم اوقات میں پیاس برداشت کرتے ہیں ، انہوں نے راحت پر مشقت کو ترجیح دی،سیرابی کے مقابلے میں تشنگی کو پسند کیا، اپنی اجل کو قریب پایا،پس نیک عمل میں جلدی کی، طویل آرزوؤں کو جھوٹا سمجھا اور کبھی موت کو اپنی نگاہوں سے اوجھل نہ ہونے دیا۔
حوالہجات
نہج البلاغہ، خطبہ ۱۱۴