سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

روزہ رکھنے کے برابر عمل

ماه رمضان میں ہر روز امیرالمومنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں «احادیث علوی» کے عنوان سے روزانہ خصوصی طور پر امیر بیان پیش کیا جا رہا ہے۔ اس میں امیرالمومنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام شامل ہے۔ تاکہ یہ ہدایت بخش کلمات دلوں کو منور کریں اور ماہ عبادت سے زیادہ فیض حاصل ہو۔

نویں دن کی حدیث: روزہ رکھنے کے برابر عمل

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

رَوِّضوا أَنفُسَكُم عَلَى الخِلاقِ الحَسَنَةِ، فَإِنَّ العَبدَ المُؤمِنَ يَبلُغُ بِحُسنِ خُلقِهِ دَرَجَةَ الصّائِمِ القائِمِ

اپنے نفس کو خوش اخلاقی کی عادت ڈالو کیونکہ بندۂ مؤمن اپنی نیک خُو اور اچھے اخلاق کے ذریعے روزہ دار اور شب زندہ دار کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے۔

حوالہ‌جات
نہج البلاغہ، خطبہ ۹۱