رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
گیارھویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
الصِّيامُ اجتِنابُ الْمَحارِمِ كَما يَمتَنِعُ الرَّجُلُ مِنَ الطَّعامِ وَ الشَّرابِ
روزہ حرام چیزوں سے پرہیز کرنے کا نام ہے جس طرح انسان کھانے اور پینے سے پرہیز کرتا ہے۔
بحارُ الأنوار، جلد 93، صفحہ 249