ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
چودھویں دن کی حدیث: صلوات بھیجنے کا ثواب
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ خَطَبَنَا ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: وَ مَنْ أَكْثَرَ فِيهِ مِنَ الصَّلَاةِ عَلَيَّ، ثَقَّلَ اللهُ مِيزَانَهُ يَوْمَ تَخِفُّ الْمَوَازِينُ
پیغمبر اکرم صلیاللہعلیہوآلہ نے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: جو شخص ماہ رمضان میں مجھ پر کثرت سے صلوات بھیجے، خداوند متعال اس کے میزان اعمال کو اس دن بھاری کرے گا، جس دن ترازوئے اعمال کو ہلکا دکھائیں گے۔
مآخذ
بحار الأنوار، جلد ۹۶، صفحہ ۳۵۷