رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
سولھویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
أَيُّهَا الصَّائِمُ، تَقَرَّبْ إِلَى اللهِ بِتِلَاوَةِ كِتَابِهِ فِي لَيْلِكَ وَ نَهَارِكَ، فَإِنَّ كِتَابَ اللهِ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ يَوْمَ القِيَامَةِ لِأَهْلِ تِلَاوَتِهِ، فَيَعْلُونَ دَرَجَاتِ الجَنَّةِ بِقِرَاءَةِ آيَاتِهِ
اے روزہدار! اپنے شب و روز میں خدا کی کتاب کی تلاوت کے ذریعے اُس کے قریب ہو جا کیونکہ بے شک کتاب خدا قیامت کے دن اسی کی شفاعت کرے گی جو اس کی تلاوت کرتا ہے اور جنت میں قرآن مجید کی تلاوت کے سبب لوگوں کے درجات بلند کیے جائیں گے۔
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108