سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

روزہ داروں کو امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی خوشخبری

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 سترھویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

بَشِّرْ أَيُّهَا الصَّائِمُ، فَإِنَّكَ فِي شَهْرٍ صِيَامُكَ فِيهِ مَفْرُوضٌ، وَ نَفَسُكَ فِيهِ تَسْبِيحٌ، وَ نَوْمُكَ فِيهِ عِبَادَةٌ، وَ طَاعَتُكَ فِيهِ مَقْبُولَةٌ، وَ ذُنُوبُكَ فِيهِ مَغْفُورَةٌ، وَ أَصْوَاتُكَ فِيهِ مَسْمُوعَةٌ، وَ مُنَاجَاتُكَ فِيهِ مَرْحُومَةٌ

خوش ہو جا، اے روزہ‌دار!
کیونکہ تُو ایسے مہینے میں ہے کہ جس میں تیرے اوپر روزہ رکھنا واجب ہے، تیری ہر سانس تسبیح شمار ہوتی ہے، تیری نیند عبادت قرار دی گئی ہے، تیری طاعت قبول ہے، تیرے گناہ بخشے گئے ہیں، تیری آوازیں سنی جاتی ہیں اور تیری مناجاتوں پر رحمت نازل ہوتی ہے۔

فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108