ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
سترھویں دن کی حدیث: روزہ داروں کو امیرالمومنین کی خوشخبری
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
بَشِّرْ أَيُّهَا الصَّائِمُ، فَإِنَّكَ فِي شَهْرٍ صِيَامُكَ فِيهِ مَفْرُوضٌ، وَ نَفَسُكَ فِيهِ تَسْبِيحٌ، وَ نَوْمُكَ فِيهِ عِبَادَةٌ، وَ طَاعَتُكَ فِيهِ مَقْبُولَةٌ، وَ ذُنُوبُكَ فِيهِ مَغْفُورَةٌ، وَ أَصْوَاتُكَ فِيهِ مَسْمُوعَةٌ، وَ مُنَاجَاتُكَ فِيهِ مَرْحُومَةٌ
خوش ہو جا، اے روزہدار! کیونکہ تو ایسے مہینے میں ہے کہ جس میں تیرے اوپر روزہ رکھنا واجب ہے، تیری ہر سانس تسبیح شمار ہوتی ہے، تیری نیند عبادت قرار دی گئی ہے، تیری طاعت قبول ہے، تیرے گناہ بخشے گئے ہیں، تیری آوازیں سنی جاتی ہیں اور تیری مناجاتوں پر رحمت نازل ہوتی ہے۔
مآخذ
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸