سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک سب سے افضل مہینہ

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 اٹھارویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

عِبَادَ اللهِ، إِنَّ شَهْرَكُمْ لَيْسَ كَالشُّهُورِ، أَيَّامُهُ أَفْضَلُ الأَيَّامِ، وَ لَيَالِيهِ أَفْضَلُ اللَّيَالِي، وَ سَاعَاتُهُ أَفْضَلُ السَّاعَاتِ

اے اللہ کے بندو! تمہارا یہ مہینہ (رمضان المبارک) دوسرے مہینوں کی مانند نہیں ہے؛ اس کے دن سب دنوں سے افضل ہیں، اس کی راتیں سب راتوں سے برتر ہیں اور اس کی ساعتیں تمام ساعتوں میں سب سے بہتر ہیں۔

فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108