سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے بارے میں پیغمبر اکرم صلی‌الله‌علیه‌و‌آله کے ارشادات

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

بیسویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

فَلَمْ یزَلْ یعْتَکِفُ فِی الْعَشْرِ الاْءَواخِرِ مِنْ رَمَضانَ حَتّی تَوَفّاهُ اللّهُ

پیغمبر اکرم صلی‌الله‌علیه‌و‌آله‌ ہمیشہ ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے، یہاں تک کہ خداوند نے انہیں اپنی بارگاہ میں بلا لیا۔

 بحار الأنوار، ج 95، ص 145