سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ماه رمضان کے آخری عشرے کے بارے میں پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے ارشادات

ماه رمضان میں ہر روز امیرالمومنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

بیسویں دن کی حدیث: پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ کے ارشادات

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

فَلَمْ یزَلْ یعْتَکِفُ فِی الْعَشْرِ الاْءَواخِرِ مِنْ رَمَضانَ حَتّی تَوَفّاهُ اللّهُ

پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ ہمیشہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف فرماتے تھے، یہاں تک کہ خداوند نے انہیں اپنی بارگاہ میں بلا لیا۔

مآخذ
بحار الأنوار، ج ۹۵، ص ۱۴۵