رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
اکیسویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
سمِعْتُ أَفْضَلَ الْأَنْبِيَاءِ وَ الرُّسُلِ وَ الْمَلَائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ يَقُولُ: إِنَّ سَيِّدَ الْوَصِيَّةِ يُقْتَلُ فِي سَيِّدِ الشُّهُورِ، فَقُلتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَ مَا سَيِّدُ الشُّهُورِ وَ مَن سَيِّدُ الْوَصِيَّةِ؟ قَالَ: أَمَّا سَيِّدُ الشُّهُورِ فَشَهْرُ رَمَضَانِ وَ أَمَّا سَيِّدُ الْوَصِيَّةِ فَأَنْتَ يَا عَلِيٌّ!
میں نے سب سے پیغمبروں، رسولوں اور مقرب ملائکہ میں سب سے افضل ہستی کو یہ کہتے ہوئے سنا:یقیناً اوصیاء کے سرور کو مہینوں کے سردار مہینے میں قتل کیا جائے گا۔
میں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلیاللهعليهوآله! مہینوں کا سردار کون سا مہینہ ہے اور کیا ہے اور اوصیاء کے سرور کون ہیں؟
تو رسول اللہ صلیاللهعليهوآلهوسلم نے فرمایا: مہینوں کا سردار رمضان المبارک کا مہنہ ہے اور اوصیاء کے سرور آپ ہیں، یا علی علیہالسلام!
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108