ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
بائیسویں دن کی حدیث: پیٹ بھرے رہنے سے پرہیز
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
إِيَّاكَ وَ إِدْمَانَ الشِّبَعِ، فَإِنَّهُ يُهَيِّجُ الْأَسْقَامَ وَ يُثِيرُ الْعِلَلَ
ہمیشہ پیٹ بھرے رہنے سے پرہیز سے پرہیز کرو، کیونکہ یہ عمل بیماریوں کو بڑھاتا ہے اور غم کی حالت پیدا کرتا ہے۔
مآخذ
غرر الحکم، حدیث ۲۶۸۱