ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
تئیسویں دن کی حدیث: خدا کے مہمان
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
أَيُّهَا الصَّائِمُ تَدَبَّرْ أَمْرَكَ فَإِنَّكَ فِي شَهْرِكَ هَذَا ضَيْفُ رَبِّكَ، اُنْظُرْ كَيْفَ تَكُونُ فِي لَيْلِكَ وَ نَهَارِكَ، وَ كَيْفَ تَحْفَظُ جَوَارِحَكَ عَنْ مَعَاصِي رَبِّكَ
اے روزہدار! اپنے اعمال پر غور کر، کہ اس مہینے میں تُو اپنے پروردگار کا مہمان ہے۔ دیکھ کہ تیرے دن و رات کیسے گزر رہے ہیں اور یہ بھی دیکھ کہ اپنے اعضاء و جوارح کو اپنے رب کی نافرمانی سے کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔
مآخذ
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸