سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

خدا کے مہمان ہیں؛ ذرا سنبھل کر

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 تئیسویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:
أَيُّهَا الصَّائِمُ تَدَبَّرْ أَمْرَكَ فَإِنَّكَ فِي شَهْرِكَ هَذَا ضَيْفُ رَبِّكَ، اُنْظُرْ كَيْفَ تَكُونُ فِي لَيْلِكَ وَ نَهَارِكَ، وَ كَيْفَ تَحْفَظُ جَوَارِحَكَ عَنْ مَعَاصِي رَبِّكَ

اے روزہ‌دار! اپنے اعمال پر غور کر، کہ اس مہینے میں تُو اپنے پروردگار کا مہمان ہے۔
دیکھ کہ تیرے دن و رات کیسے گزر رہے ہیں اور یہ بھی دیکھ کہ اپنے اعضاء و جوارح کو اپنے رب کی نافرمانی سے کس طرح محفوظ رکھنا ہے۔

 

فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108