ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
چوبیسویں دن کی حدیث: اللہ تعالی کی رحمت
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ شُمُوسَ شَهْرِ رَمَضَانَ لَتَطْلُعُ عَلَى الصَّائِمِينَ وَ الصَّائِمَاتِ، وَ إِنَّ أَقْمَارَهُ لَيَطْلُعُ عَلَيْهِمْ بِالرَّحْمَةِ، وَ مَا مِنْ يَوْمٍ وَ لَيْلَةٍ مِنَ الشَّهْرِ إِلَّا وَ الْبِرُّ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى يَتَنَاثَرُ مِنَ السَّمَاءِ عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ
اے لوگو! ماہ رمضان کا سورج روزہدار مردوں اور عورتوں پر رحمت کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ اس کا چاند بھی ان پر رحمت و مہربانی کے ساتھ نور افشانی کرتا ہے اور اس مہینے کا کوئی دن یا رات ایسی نہیں گزرتی مگر یہ کہ آسمان سے پروردگار متعال کی برکتیں اور رحمتین اس امت پر برستی رہتی ہیں۔
مآخذ
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸