سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک میں شیطان کا قید ہونا

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 چھبیسویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:
هُوَ شَهْرٌ الشَّيَاطِينُ فِيهِ مَغْلُولَةٌ مَحْبُوسَةٌ
یہ وہ مہینہ ہے جس میں شیطانوں کو جکڑ دیا جاتا ہے اور وہ قید و بند میں ڈال دیے جاتے ہیں۔

 

فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108