ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
ستائیسویں دن کی حدیث: رزق میں اضافہ
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
هُوَ شَهْرٌ يَزِيدُ اللهُ فِيهِ الأَرْزَاقَ وَ الأَجَالَ، وَ يُكْتَبُ فِيهِ وَفْدُ بَيْتِهِ
یہ وہ مہینہ ہے جس میں خداوندِ متعال رزق اور عمروں میں اضافہ فرماتا ہےاور اپنے گھر کے مہمانوں کے نام لکھتا ہے۔
مآخذ
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸