سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک روح اور خوشبو کا مہنہ

رمضان المبارک میں "احادیثِ علوی" کے عنوان سے ہر روز امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا معرفت سے لبریز ایک کلام آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے

رمضان المبارک میں "احادیثِ علوی” کے عنوان سے ہر روز امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا معرفت سے لبریز ایک کلام آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ان گوہر بار کلمات کی روشنی ہمارے دلوں کو منور کرے اور ہمیں اس بابرکت ماہِ بندگی کے فیوض و برکات سے بہتر طور پر مستفید ہونے کی توفیق عطا ہو۔

اٹھائیسویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

وَ هُوَ شَهْرٌ يُقْبَلُ أَهْلُ الإِيمَانِ بِالْمَغْفِرَةِ وَ الرِّضْوَانِ وَ الرُّوحِ وَ الرَّيْحَانِ وَ مَرْضَاةِ الْمَلِكِ الدَّيَّانِ۔

ماہِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں اہلِ ایمان کو بخشش، رضوانِ الٰہی، روح و ریحان اور عادل و قادر حاکم کی خوشنودی کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے۔

 فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108۔