ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
اٹھائیسویں دن کی حدیث: روح اور خوشبو کا مہینہ
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
وَ هُوَ شَهْرٌ يُقْبَلُ أَهْلُ الإِيمَانِ بِالْمَغْفِرَةِ وَ الرِّضْوَانِ وَ الرُّوحِ وَ الرَّيْحَانِ وَ مَرْضَاةِ الْمَلِكِ الدَّيَّانِ۔
ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں اہل ایمان کو بخشش، رضوان الہی، روح و ریحان اور عادل و قادر حاکم کی خوشنودی کے ساتھ قبول کیا جاتا ہے۔
مآخذ
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸