ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
انتیسویں دن کی حدیث: ماه رمضان کی آخری شب
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
لَقَدْ سَمِعْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ يَقُولُ:
«إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى عِنْدَ فِطْرِ كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ لَا يَعْلَمُ عَدَدَهُمْ إِلَّا اللَّهُ، هُوَ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَهُ، فَإِذَا كَانَ آخِرُ لَيْلَةٍ مِنْهُ أَعْتَقَ فِيهَا مِثْلَ مَا أَعْتَقَ فِي جَمِيعِهِ.میں نے اپنے محبوب، رسول خدا صلیاللهعلیهوآله سے سنا کہ:
خداوند متعال ماه رمضان کی ہر شب افطار کے وقت اپنے کچھ بندوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے، جن کی تعداد سوائے خود اس کے کوئی نہیں جانتا، کیونکہ وہ عدد اس کے علم غیب میں ہے۔
پس جب اس ماہ کی آخری شب آتی ہے، تو خداوند اس ایک شب میں اتنے ہی بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے جتنے پورے مہینے کے دوران آزاد فرمائے ہوتے ہیں۔
مآخذ
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ ۱۰۸