رمضان المبارک میں "احادیثِ علوی” کے عنوان سے ہر روز امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا معرفت سے لبریز ایک کلام آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ان گوہر بار کلمات کی روشنی ہمارے دلوں کو منور کرے اور ہمیں اس بابرکت ماہِ بندگی کے فیوض و برکات سے بہتر طور پر مستفید ہونے کی توفیق عطا ہو۔
انتیسویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
لَقَدْ سَمِعْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ يَقُولُ:
«إِنَّ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى عِنْدَ فِطْرِ كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ لَا يَعْلَمُ عَدَدَهُمْ إِلَّا اللَّهُ، هُوَ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَهُ، فَإِذَا كَانَ آخِرُ لَيْلَةٍ مِنْهُ أَعْتَقَ فِيهَا مِثْلَ مَا أَعْتَقَ فِي جَمِيعِهِ.
میں نے اپنے محبوب، رسولِ خدا صلیاللهعلیهوآله سے سنا کہ:
خداوندِ متعال رمضان المبارک کی ہر شب افطار کے وقت اپنے کچھ بندوں کو جہنم کی آگ سے آزاد فرماتا ہے، جن کی تعداد سوائے خود اس کے کوئی نہیں جانتا، کیونکہ وہ عدد اس کے علمِ غیب میں ہے۔
پس جب اس ماہ کی آخری شب آتی ہے، تو خداوند اس ایک شب میں اتنے ہی بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے جتنے پورے مہینے کے دوران آزاد فرمائے ہوتے ہیں۔
فضائل الأشهر الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108