سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے کلام میں عیدِ فطر اور روزے کی قبولیت

ماهِ رمضان میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے.

ماهِ رمضان میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اُن کے ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام فرماتے ہیں:

اِنَّما هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللهُ صِيامَهُ وَ شَكَرَ قِيامَهُ۔

آج عیدِ فطر درحقیقت اُس شخص کی عید ہے جس کا روزہ اللہ نے قبول کیا اور جس کی شب بیداری کو شکر و ثواب سے نوازا۔

مآخذ
نہج‌البلاغہ، حکمت
۴۲۸