ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
تیسویں دن کی حدیث: عید فطر اور روزے کی قبولیت
امیرالمومنین علیہالسلام فرماتے ہیں:
اِنَّما هُوَ عِيدٌ لِمَنْ قَبِلَ اللهُ صِيامَهُ وَ شَكَرَ قِيامَهُ۔
آج عیدِ فطر درحقیقت اُس شخص کی عید ہے جس کا روزہ اللہ نے قبول کیا اور جس کی شب بیداری کو شکر و ثواب سے نوازا۔
مآخذ
نہجالبلاغہ، حکمت ۴۲۸