سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں خدام کے لیے تربیتِ مربی کورس اختتام پذیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں خدام کا تربیتِ مربی کورس اختتام پذیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے وزارتِ منصوبہ بندی عراق کے تعاون سے تربیتِ مربی کورس مکمل کیا، جس کا مقصد خدام کی انتظامی اور خدماتی مہارتوں کو فروغ دینا اور انسانی وسائل کی ترقی کو مضبوط بنانا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے وزارتِ منصوبہ بندی عراق کے تعاون سے خدام حرم مقدس کے لیے تربیتِ مربی کورس مکمل کیا، جس کا مقصد خدام کی انتظامی اور خدماتی مہارتوں کو فروغ دینا اور انسانی وسائل کی ترقی کو مضبوط بنانا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی ترقی اور منصوبہ بندی کی یونٹ ’’ نَظْم ‘‘کی جانب سے عراق کی وزارتِ منصوبہ بندی سے وابستہ قومی تعلیمی مرکز، کے اشتراک سے منعقد ہونے والا تربیتِ مربی کورس کا اختتام پذیر ہوا

اس کورس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے خدام نے شرکت کی۔

’’ نَظْم ‘‘ یونٹ کے سربراہ وسام اسکندر نے حرم مقدس کے میڈیا شعبے سے گفتگو میں وضاحت کی کہ یہ کورس حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹریٹیجک منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں ماہر عملہ تیار کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا، تاکہ خدام کی انتظامی اور خدماتی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس دو ہفتوں تک جاری رہا اور اس میں قومی تعلیمی مرکز کے ممتاز اساتذہ نے تربیتِ مربی کے موضوع پر پیشرفتہ مباحث پیش کیے، یہ کورس دونوں اداروں کے درمیان تعمیری تعاون کا نقطۂ آغاز ہے، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں انسانی وسائل کی پائیدار ترقی کی بنیاد فراہم کرے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اس سے قبل عراقی قومی تعلیم اور ترقی مرکز کے ساتھ ایک مفاہمتی معاہدہ بھی کیا تھا، جس کا مقصد تنظیمی کارکردگی میں بہتری اور خدام کی تیکنیکی و انتظامی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔

یہ اقدام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اُس وژن کے مطابق ہے جو پیشہ‌ورانہ شایستگی، کارکردگی کے ارتقا اور خدام کی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے زائرین حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے