سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافتی وفد کا ایران کا دورہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافتی وفد کا ایران کا دورہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ثقافتی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر پہنچا، جہاں مشہد و اصفہان میں علمی و ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کے نئے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا،یہ دورہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بین‌المللی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ثقافتی وفد اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر پہنچا، جہاں مشہد و اصفہان میں علمی و ثقافتی اداروں کے ساتھ تعاون کے نئے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا،یہ دورہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بین‌الاقوامی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی علمی و ثقافتی موجودگی کو وسعت دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ثقافتی وفد اس ملک روانہ کیا، یہ وفد حرم مقدس کے فکری و ثقافتی شعبے سے وابستہ رسالہ ’’ ولایت ‘‘کے ارکان پر مشتمل تھا، جنہوں نے علمی و فکری تعاون کے فروغ کے مقصد سے ایران کے مختلف علمی و ثقافتی مراکز کا دورہ کیا۔

رسالہ ’’ ولایت ‘‘کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محسن خاقانی نے حرم مقدس کے میڈیا شعبے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفد نے ایران کے شہر مشہد مقدس میں متعدد علمی و ثقافتی اداروں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں فکری و علمی میدانوں میں تعاون کے راستوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور ابتدائی معاہدے طے پائے، جن کے تحت ایرانی علمی شخصیات کو رسالہ ’’ ولایت ‘‘میں مشترکہ تحریری شراکت کی دعوت دی گئی۔

ڈاکٹر خاقانی نے مزید کہا کہ وفد نے اپنے سفر کے دوسرے مرحلے میں اصفہان کا رخ کیا اور وہاں کی یونیورسٹیوں، اصفہان یونیورسٹی، معارف قرآن و عترت یورسٹی اور المصطفی اٹرنیشل یونیورسٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں،اس کے علاوہ، اصفہان کے علمی و فکری مراکز اور حوزات علمیہ کا بھی دورہ کیا گیا۔

ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی اداروں نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ساتھ جامع علمی و ثقافتی شراکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ڈاکٹر خاقانی نے بتایا کہ رسالہ ’’ ولایت ‘‘کا ادارتی عملہ ان ملاقاتوں کے ذریعے رسالے کی علمی، فنی اور اشاعتی سطح کو بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں ثقافتی رسالوں میں شمار ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے عالمی فکری وژن کا حصہ ہیں، جس کا مقصد مختلف علمی و فکری اداروں کے ساتھ ثقافتی روابط کے پُل قائم کرنا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے