اتوار کے دن حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں روحانی فضا عروج پر ہوتی ہے، زائرین عقیدت و شوق کے ساتھ حرم مقدس میں حاضری دیتے ہیں تاکہ اپنے مولا کی بارگاہ میں خداوند عالم کے ساتھ راز و نیاز کر سکیں
اتوار کے دن حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں خاص روحانی معنویت دیکھنے کو ملتی ہے،اس روز صحن و سرائے حرم مقدس عاشقانِ مولا سے بھر جاتے ہیں۔
دور و نزدیک سے آنے والے زائرین اس دن امیرالمؤمنین علیہالسلام کی مخصوص زیارت پڑھتے ہیں اور عشق و عقیدت کے ساتھ اپنے مولا کی زیارت کرتے ہیں۔
یہ دن زائرین کے لیے خاص ہے کیونکہ اپنے دلوں امیرالمؤمنین علیہالسلام کی محبت لیے ہوئے حرم مقدس کے در و دیوار سے اتنی روحانی قربت لگاؤ محسوس کرتے ہیں گویا یہ حرم مقدس، انہیں اپنا آبائی گھر لگتا ہے۔






