اس حصے میں نہج البلاغہ سے مولائے متقیان حضرت امیرالمؤمنین علیہالسلام کے منتخب کردہ گراںقدر اقوال کو جمع کیا گیا ہے۔
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
جس نے طمع کو اپنا شعار بنایا اس نے اپنے کو سبک کیا، جس نے اپنی پریشان حالی کا اظہار کیا وہ ذلت پر آمادہ ہو گیا اور جس نے اپنی زبان کو قابو میں نہ رکھا اس نے خود اپنی بے وقعتی کا سامان کر لیا۔
نہج البلاغہ، حکمت 3