سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

بخل، خوف اور فقر کی مذمت

اس حصے میں نہج البلاغہ سے مولائے متقیان امیرالمومنین علیہ‌السلام کے منتخبہ کردہ گراں‌قدر اقوال کو جمع کیا گیا ہے۔

بخل، خوف اور فقر کی مذمت کے بارے میں حدیث 

امیرالمومنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

بخل ننگ و عار ہے، بزدلی نقص و عیب ہے اور غربت زیرک و دانا مرد کی زبان کو دلائل کی قوت دکھانے سے عاجز بنا دیتی ہے، مفلس انسان اپنے شہر میں رہ کر بھی غریب الوطن ہوتا ہے۔

حوالہ‌جات
نہج البلاغہ، حکمت ۳