جب بصرہ کے گورنر عثمان بن حنیف نے طلحہ و زبیر کے پہنچنے اور ان کی سازش سے آگاہ کیا۔ تو امیرالمومنین علیہالسلام نے یہ خط تحریر فرمایا:
اگر دشمن اطاعت کے زیر سایہ آجائیں تو یہی ہمارا مدعا ہے اور اگر معاملات تفرقے اور نافرمانی کی منزل ہی کی طرف بڑھیں تو تم اپنے اطاعت گزاروں کو لے کر نافرمانوں کے مقابلہ میں اٹھ کھڑے ہو اور اپنے فرمانبرداروں کے وسیلہ سے انحراف کرنے والوں سے بے نیاز ہو جاؤ کہ بادِل ناخواستہ حاضری دینے والوں کی حاضری سے غیبت بہتر ہے اور ان کا بیٹھ جانا اٹھ جانے سے زیادہ مفید ہے۔
حوالہجات
نہج البلاغہ، مکتوب ۴