اشعث بن قیس، والی آذربائیجان کے نام امیرالمومنین علیہالسلام کا خط ہے۔ اس میں آپ علیہالسلام نے عہدے اور منصب کے غلط استعمال سے خبردار فرمایا:
یہ عہدہ تمہارے لئے کوئی آزوقہ نہیں ہے، بلکہ تمہاری گردن میں ایک امانت (کا پھندا) ہے اور تم اپنے حکمران بالا کی طرف سے حفاظت پر مامور ہو۔
تمہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ رعیت کے معاملہ میں جو چاہو کر گزرو۔
خبردار! کسی مضبوط دلیل کے بغیر کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالا کرو،تمہارے ہاتھوں میں خدائے بزرگ و برتر کے اموال میں سے ایک مال ہے اور تم اس وقت تک اس کے خزانچی ہو جب تک میرے حوالے نہ کر دو، بہرحال میں غالباً تمہارے لئے بُرا حکمران تو نہیں ہوں۔
والسلام۔
حوالہجات
نہج البلاغہ،مکتوب۵