سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

عہدے اور مقام کا غلط استعمال نہ کرنا

اشعث ابن قیس والی آذر بائیجان کے نام امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا خط جس میں آپ نے اپنے والی اور گورنر کو عہدے اور منصب کو غلط استعمال کرنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

اشعث ابن قیس والی آذر بائیجان کے نام امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا خط جس میں آپ نے اپنے والی اور گورنر کو عہدے اور منصب کو غلط استعمال کرنے کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔

یہ عہدہ تمہارے لئے کوئی آزوقہ نہیں ہے، بلکہ تمہاری گردن میں ایک امانت (کا پھندا) ہے اور تم اپنے حکمران بالا کی طرف سے حفاظت پر مامور ہو۔
تمہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ رعیت کے معاملہ میں جو چاہو کر گزرو۔

خبردار! کسی مضبوط دلیل کے بغیر کسی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالا کرو،تمہارے ہاتھوں میں خدائے بزرگ و برتر کے اموال میں سے ایک مال ہے اور تم اس وقت تک اس کے خزانچی ہو جب تک میرے حوالے نہ کر دو، بہرحال میں غالباً تمہارے لئے بُرا حکمران تو نہیں ہوں۔

 والسلام۔

نہج البلاغہ،مکتوب 5