سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں قرآنی کورس مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں اسپیشل قرآنی کورس مکمل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن الکریم نے تجوید، نغمات اور قرآنی مقامات پر مبنی مختلف اسپیشل کورسز مکمل کرنے والے 35 سے زائد طلبہ کے لیے فارغ‌التحصیلی کی تقریب منعقد کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن الکریم نے تجوید، نغمات اور قرآنی مقامات پر مبنی مختلف اسپیشل کورسز مکمل کرنے والے 35 سے زائد طلبہ کے لیے فارغ‌التحصیلی کی تقریب منعقد کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے دارالقرآن الکریم سے وابستہ قرآنی تعلیمی شعبے نے ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں تین اسپیشل قرآنی کورسز مکمل کرنے والے طلاب کی فارغ‌التحصیلی کا جش منایا گیا۔

یہ کورسز درج ذیل تھے:

  1. مصری طرز کے بنیادی مقامات کا کورس
  2. تلاوت کے اصولوں کا پیشہ‌ورانہ کورس
  3. "بریر بن خضیر” کورس برائے احکامِ تلاوت

دارالقرآن کے سربراہ علاء محسن نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ اس تقریب میں 35 سے زائد طلبہ نے شرکت کی جنہوں نے کئی ماہ کی علمی و عملی محنت کے بعد کامیابی کے ساتھ یہ مرحلہ طے کیا، بعض کورسز دو ماہ تک جاری رہے، جبکہ تلاوت کے اصولوں پر مبنی پیشہ‌ورانہ کورس دو سالہ تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کورسز کا نصاب مصری مقامات کی تعلیم، تلاوت کے قواعد اور تجوید کے ابتدائی احکام پر مشتمل تھا تاکہ ایسے قاری تیار کیے جا سکیں جو نغمات کی ادائیگی اور تجوید کے احکام کے درمیان توازن قائم کر سکیں۔

قاریوں کی تربیت کا جامع منصوبہ

کورسز کے نگران استاد قاری حیدر المیالی نے اس موقعے پر کہا کہ یہ پروگرام قاریوں کی تربیت کے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہے، جو احکامِ تلاوت کی ابتدائی تعلیم سے شروع ہوتا ہے، پھر مصری مقامات اور ان کے روابط کی شناخت تک پہنچتا ہے اور آخر میں وقف و ابتدا اور آیات کی تصویری تلاوت جیسے اعلیٰ مراحل پر اختتام پذیر ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورس مکمل کرنے والے طلبہ کو اب اساتذہ کی تربیت کے خصوصی کورسز میں شرکت کا موقع ملے گا، جو عراق کے نایاب ترین قرآنی پروگراموں میں شمار ہوتے ہیں، کیونکہ ان میں آواز، نغمہ، مقامات اور آیات کے مفاہیم کے بیان کی عمیق تعلیم دی جاتی ہے۔

طلبہ کا ردعمل اور اختتامی دعا

فارغ‌التحصیل طلاب نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس تقریب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کورسز نے لحن اور تجوید کے ساتھ قرآن مجید پڑھنے کی ان کی صلاحیتوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا ہے اور ان کے لیے قرآنی علوم میں مزید تحقیق کے نئے افق کھولے ہیں، تقریب کے اختتام پر تین ممتاز طلاب کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ روحانی تقریب خداوندِ متعال کے حضور دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ وہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام اور اساتذہ کو مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ ایسے قراء کی تربیت جاری رکھ سکیں جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے پیغامِ قرآن کو بہتر انداز میں لوگوں تک پہنچا سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے