سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پرچم امیرالمومنین علیہ السلام پاکستان پہنچ گیا

ہفتۂ صادقین کی مناسبت سے پرچم امیرالمومنین علیہ السلام پاکستان پہنچ گیا

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کا متبرک پرچم حرم مقدس کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے شہر لاہور پہنچ گیا۔

پرچم امیرالمومنین علیہ السلام پاکستان پہنچ گیا

یہ اقدام رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور آپ علیہ‌السلام کے گرامی قدر نواسے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے پاکستان میں ہفتۂ بین الاقوامی صادقین کی تقریبات کے انعقاد کی جاری تیاریوں کے سلسلے میں انجام دیا گیا۔

وفد کے سربراہ خادم کرار الخفاجی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

’’ہم پرچم امیرالمومنین علیہ‌السلام لے کر آئے ہیں تاکہ یہ شہر اس متبرک پرچم کی میزبانی کا شرف حاصل کرے اور یہ پرچم یہاں کی فضاؤں میں لہرائے۔ اس کے ذریعے ہم مومنین اور مسلمانوں کے ساتھ اس بابرکت مناسبت کی خوشیوں میں شریک ہونا، مختلف مذاہب و ادیان کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد، محبت اور پُرامن بقائے باہمی کے رشتوں کو مضبوط کرنا اور دینِ اسلام کی روشن تعلیمات اور اہلِ بیت اطہار علیہم السلام کے اصول و اقدار کو عملی طور پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

ادارۂ منہاج الحسینی کے سربراہ سماحۃ الشیخ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا:

’’ہمیں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ‌السلام کے وفد کی پاکستان آمد پر فخر اور مسرت ہے۔ ہم اس بابرکت مناسبت سے لاہور، صوبۂ پنجاب میں جشن میلاد کے انعقاد اور متبرک پرچم لہرانے کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ لاہور اپنی دینی، تاریخی، تربیتی اور علمی و تعلیمی خصوصیات کے باعث ممتاز مقام رکھتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:

’’اس طرح کی تقریبات رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور ان کے پاکیزہ اہل بیت علیہم السلام سے مؤمنین کی محبت و وفاداری کی عکاسی کرتی ہیں۔‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے