سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں خواتین زائرین کے لیے اعتقادی و فقہی کورسز کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں خواتین زائرین کے لیے اعتقادی و فقہی کورسز کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ دینی امور نے خواتین زائرین کے لیے اعتقادی، فقہی، اخلاقی اور سیرتی موضوعات پر تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے، جن کا مقصد فکری و اخلاقی آگاہی اور اسلامی معارف کی ترویج ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ دینی امور نے خواتین زائرین کے لیے اعتقادی، فقہی، اخلاقی اور سیرتی موضوعات پر تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے، جن کا مقصد فکری و اخلاقی آگاہی اور اسلامی معارف کی ترویج ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ دینی امور نے خواتین زائرین کے لیے اعتقادی اور فقہی کورسز کا اہتمام کیا ہے،

یہ کورسز خواتین کے شعبہ دینی امور کے زیرِ انتظام منعقد ہو رہے ہیں، جن میں اعتقادی، فقہی، اخلاقی اور سیرتی موضوعات شامل ہیں، کورسز کی نشستیں صحن مبارک فاطمی میں منعقد ہوتی ہیں اور صرف خواتین زائرین سے مخصوص ہیں۔

خواتین کے دینی تبلیغی شعبے کی سربراہ سندس رضا نے حرم مقدس کے میڈیا سنٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کورسز کا مقصد زائرین کی دینی اور ثقافتی آگاہی کو بڑھانا اور اسلامی عقیدے سے متعلق فکری و اخلاقی شبہات کا ازالہ کرنا ہے،یہ مقصد مکالماتی نشستوں اور تعاملی موضوعات کے ذریعے حاصل کیا جا رہا ہے جو شرکاء کے دینی اصولوں کو مضبوط اور ان کے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کورسز ہر ہفتے ہفتہ کے روز دو اوقات میں منعقد ہوتے ہیں؛ پہلا سیشن صبح 10 بجے اور دوسرا سہ پہر 4 بجے،تمام نشستیں ایک منظم اور کھلے ماحول میں، تعمیری گفت‌وگو کے انداز میں منعقد کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں فقہی، اعتقادی اور اخلاقی موضوعات پر لیکچرز شامل ہیں جن میں اہل‌بیت علیہم‌السلام کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سوال و جواب کا حصہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ شرکاء کی فکری مہارت اور مکالماتی صلاحیتوں کو تقویت مل سکے۔

سندس رضا نے آخر میں کہا کہ خواتین کے دینی امور کا یہ شعبہ ان کورسز کے ذریعے ایک باشعور، بیدار اور بصیرت‌مند نسل کی تربیت کر رہا ہے ، ایسی نسل جو حقیقی اسلام کی تعلیمات کو گہرائی سے سمجھے، اعتماد کے ساتھ فکری و اخلاقی چیلنجوں کا سامنا کرے اور حضرت فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیها و اہل‌بیت علیہم‌السلام کی سیرت سے حاصل ہونے والی اقدار کو اپنے لیے نمونہ عمل قرار دے ۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے